نیودہلی:سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنماءنوجوت سنگھ سدھوکے خلاف پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف اشتعال انگیزی، غداری اور فوج کی توہین کی الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔
سابق کرکٹرسدھو کے خلاف غداری کی دفعات کے تحت بہار کے مظفر پور میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے مقدمہ دائر کرتےہوئے الزام لگایا ہے کہ سدھو نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے گلے مل کر ہندوستانی فوج کی توہین اور عوام کی دل آزاری کی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عہدہ کیلئے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں سدھو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے گلے ملے تھے ، جس پر بھارتی سیاستی تنظیموں بی جی پی اور اکالی دل کے رہنمائوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔