عید قرباں پر زائد منافع کمانے کیلئے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے کھڑے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سپر ہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی کمی کے باعث بیوپاریوں نے قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس کے باعث شہری مہنگے جانورں کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اس سال ایک لاکھ 92 ہزار جانور مویشی منڈی لائے گئے جن میں سے اب تک تقریباً 20 ہزار سے بھی کم جانور باقی رہ گئے ہیں۔
بیوپاریوں کا موقف ہے کہ اس بار جانور کم لائے گئے ہیں اور انتظامیہ ہمیں سہولت نہیں دے رہی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحی کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔