اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نامزدچیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دوہری شہریت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیںاورانہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی کوئی ارادہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا اور وزیر اعظم کا وژن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔