پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں،امریکا

واشنگٹن:امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں،افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، وقت ہے کہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔
وسطی اور جنوبی ایشیا سے متعلق نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔
امریکی کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ نئے الفاظ میں دہراتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے، ایلس ویلز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اگلے ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق سے بھی گریز کیا۔