یہودی انتہا پسند کا مسجد اقصی میں شادی رچانے کا اعلان

 

تل ابیت: اسرائیل کے ایک انتہا پسند یہودی اور تنظیمات ہیکل کے رکن افراہام بلوکھ نے مسجد اقصی کے اندر اپنی شادی رچانے کا شرانگیز اور اشتعال انگیز اعلان کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بلوکھ کو مسجد اقصی کے احاطے میں دیکھا گیا، اس نے اپنے ہاتھ میں ایک پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد اقصی میں اس کی شادی کی تقریب کے دن بہت قریب ہیں۔یہودی شرپسند نے کہا کہ وہ ٹومی نیسانی نامی یہودی شرپسند کی پیروی کرتے ہوئے مسجد اقصی کے اندر شادی کی تقریب منعقد کرے گا۔خیال رہے کہ نیسیانی کی جگہ حال ہی میں بلوکھ نے طلبہ تنظیم برائے ہیکل کی ذمہ داری سنھبالی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے لیے سرگرم ایک گروپہاربیٹ کا بھی سربراہ اور ایک مذہبی مدرسے کا بھی سرپرست ہے۔