اشرف غنی کے خطاب کے دوران صدارتی محل پر حملہ

کابل میں صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے، حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
غیر ملکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ حملے کے وقت افغان صدر اشرف غنی عیدالاضحی سے متعلق خطاب کر رہے تھے۔