عید الاضحٰی پربھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت

سری نگر: عید الاضحیٰ کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آج عید کے دن کٹھ پتلی انتظامیہ نے پوری وادی میں شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ اضافی نفری تعینات کررکھی ہے، سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے کے لئے تلاشی لی جارہی ہے۔
سری نگر میں قابض فوج نے نماز عید کے دوران نمازیوں پرآنسو گیس شیلنگ اور پیلٹ گنز سے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ جس کے بعد وادی بھر میں بھارتی فوج اور نہتے کشمیریوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں مظاہرِین نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔