کراچی : کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی لسبیلہ کے سمندری حدود سونمیانی کے قریب سمندری لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 2 ماہی گیر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 15ماہی گیروں کو بچالیا گیا ہے، تاحال 5 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 22 ماہی گیر سوار تھے جن میں سے 15 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 5 ماہی گیروں کی تاحال تلاش جاری ہے۔
محکمہ فشریز بلوچستان ڈام بندر کے عملے نے فشریزانسپیکٹرشکور احمد رونجھہ کی نگرانی میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کو ریسکیو کیا۔
رپورٹ کے مطابق لانچ میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی تیزلہروں کی زد میں آکرڈوبی۔