بھارتی میڈیا کے مطابق آگ عمارت کی 12 منزل پرلگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگرمنزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ممبئی کے چیف فائرآفیسر پرابھت راہنگدلے نے بتایا ہے کہ خاصی جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیا گیا ہے۔ آگ سے جھلس کر4 افراد ہلاک اور16 شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران ممبئی میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ دسمبرمیں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ ترخواتین تھیں۔