حیدر آباد دکن: عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم کش فساد کی دھمکی دینے والے بی جے پی رہنما کوپولیس نے گرفتارکرکے حوالات پہنچا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بی جے پی رہنما نے دھمکی دی تھی کہ اگر حیدر آباد میں مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گائے اور بیل کی قربانی کی تو شہر میں مسلم کش فساد ہوجائیں گےجس کے بعد بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پولیس نےراجا سنگھ کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ حیدر آباد کے علاقے معظم جاہی مارکیٹ میں 3 روز قبل انتہا پسندوں نے بیلوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر حملہ کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے تھے۔
اس کے علاوہ راجا سنگھ اور اس کے ساتھیوں نے بیلوں کو گیو شالہ (گائیوں کی دیکھ بھال کے مرکز) منتقل کرانے کے لیے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا، جس کامقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔