کراچی : تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پیسے ملنے کا انتظار نہیں کروں گا بلکہ اپنے جیب سے مسئلے حل کراوں گا ۔
تفصیلات کے مطا بق ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے وزیراعظم اسے دیکھ رہے ہیں،بہت سارے لوگ ہمیں جوائن کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پورا بلدیہ میرا ہے اور میں آپ کا ہوں ،پیسے ملنے کا انتظار نہیں کروں گا بلکہ اپنے جیب سے مسئلے حل کراوں گا ۔