جکارتہ: انڈونیشیا نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے پر اپنے ایتھلیٹ کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آ فیشلز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ رواں مقابلوں کے دوران جو بھی ملکی ایتھیلٹ میڈل جیتے گا اسے سول سروس میں ملازمت دی جائے گی ،
کھلاڑی پولیس اورآرمی بھی جوائن کرسکے گا جبکہ اس سے قبل انڈونیشین حکام کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والوں کو گھر اور بھاری کیش بطور انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ انڈونیشیا اپنے ملک میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں ہوم ایڈوانٹیج اور1990 کے بعد میڈلز ٹیبل پر پہلی بار ٹاپ 10 میں شمولیت کا خواہاں ہے، اس نے16 گولڈ میڈلز کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔