سزائے موت پردوبارہ عمل شروع کیاجائےگا: سری لنکن صدر

 

کولمبو: سری لنکن صدر متھری پالا سینا کی جانب سے معطل سزائے موت پرعائد پابندی کو ختم کئے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکامیں سزائے موت کی سزاپردوبارہ عمل شروع کیاجائےگا،منشیات فروشی کے جرم پرسزائے موت کے حق میں ہوں،

 

سری لنکامیں سزائے موت پرعمل کاآغاز18مجرمان سے کیاجائےگا،18مجرمان میں سے5پاکستانیوں کوسزائے موت کیلئے انکے وطن بھیجیں گے،پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان سے اس سلسلے میں سے بات کروں گا۔واضح رہے سری لنکا میں 42سال سے سزائے موت پرعملدرآمدمعطل ہے ۔