کیرالہ سیلاب:بھارتی حکومت کا بیرونی امداد لینے سے انکار

 

نئی دلی :بھارت نے کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے بیرونی امداد لینے سے انکار کرتے ہوئے عرب امارات کی 12 ارب روپے سے زائد امداد کی پیش کش ٹھکرا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں بدترین سیلاب کے بعد بھارتی حکومت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 ارب پاکستانی روپے کی امداد لینے سے انکار کردیا۔

 

عرب امارات کا نام لیے بغیر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت ریلیف اور بحالی کے کام اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنائیں گے، بیرون ملک سے امداد اسی صورت میں قبول کی جاسکتی ہے جب وہ بھارتی شہریوں یا فاؤنڈیشن کی طرف سے بھیجی گئی ہو۔