معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتقال کے وقت ان کی عمر 95 برس تھی۔
بھارتی صحافی کے طور پر شہرت پانے والے کلدیپ نائر 14 اگست 1923ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز ایک اردو اخبار سے کیا تھا۔
آنجہانی کلدیپ نائر بیمار تھے اور بھارت کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے انتقال کر گئے۔
کلدیپ نائربرطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں،انہیں 1997ء میں بھارتی ایوانِ بالا کے رکن کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
کلدیپ نائرنے پاکستا ن اور بھارت کے درمیان قیام امن کی کوششوں کے لیے متحرک کردارادا کیا، ان کی خواہش تھی کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں۔
صحافت میں بے پناہ خدمات پر کلدیپ نائر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔