ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آفیشل شیڈول جاری کر دیاگیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق ایونٹ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کودو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،چھ ٹیموں میں پاکستان ، بھارت ،بنگلہ دیش، سری لنکا ، افغانستان ، اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔
ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان گیارہ میچز کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔