دبئی:آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر دنیا میں پہلے نمبر پر آگئےجبکہ پاکستانی کوئی کھلاڑی ٹاپ میں شامل نہیں ہوسکا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین کر دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔
ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں 97 اور 103 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 937 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے۔
کھلاڑیوں کی نئی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 15ویں نمبر پر ہیں۔