پیرس : ماں اوربہن کوقتل کرنےوالا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

 

پیرس:پیرس میں چاقو بردار شخص نے اپنی ماں اور بہن کوہلاک جبکہ  ایک شخص کو شدید زخمی کردیا تھا،پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ،حملہ آور کا نام اپنے انتہا پسندانہ رویے کے باعث سال 2016 سے دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل تھا، حملہ آور بظاہر دماغی مریض لگتا ہےتاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

مذکورہ حملہ آور شخص کا نام سال 2016 سے دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل تھا تاہم اس انتہا پسندی کا مقصد تاحال واضح نہیں ہو سکا ۔ دوسری طرف عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرنے والا شخص داعش کا جنگجو تھا۔

فرانسیسی سیکورٹی ادارے کے مطابق پیرس کی مصروف ترین شاہراہ پر ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والی اپنی ماں اور بہن پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئیں، چاقو بردار شخص حملے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا تھا مگر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اُسے تلاش کیا اور گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر یک طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو حملہ آور ہلاک ہوا۔