واشنگٹن:چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر سولہ سولہ بلین ڈالر کے درآمدی محصولات عائد کر دیئے۔
امریکا نے چین کی جن درآمدی مصنوعات پر ’امپورٹ ڈیوٹی‘ میں اضافہ کیا ہے، ان میں پمپس، کٹنگ آلات کے علاوہ صنعتی مشینری، گاڑیاں، الیکٹرانک اور بصارتی آلات کے پرزے شامل ہیں۔
چینی حکومت نے امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اِسے عالمی ادارہ تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔