واشنگٹن کے چرچ میں نماز عید کی ادائیگی

 

واشنگٹن:عید الضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ پوری دنیا میں مسلمان منا رہے ہیں جبکہ آج دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تاہم واشنگٹن کے قریب رہنے والے کچھ مسلمانوں نے منگل کی صبح چرچ میں عید کی نماز ادا کی ۔

تفصیلات کے مطابق مراکشی نژاد امریکی مسلمان یوسف زروال نے چرچ میں نماز عید کی ادائیگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عبادت اور نماز عید ادا کرنے کا موقع ملتا ہے، جس کا مقصد خدا کا قرب حاصل کرنا ہے، چاہے عبادت گاہ کوئی بھی ہو۔ ذاتی طور پر، میں اس پیغام کا حصہ بنتا ہوں کہ اگر رواداری دیکھنی ہو تو اِس برادری کو دیکھئے۔سینٹ انڈریوزکے سیکنڈ ریکٹر ریورنڈ ٹِم ہیفلن کے بقول عبادت کے لیے چرچ کی جگہ فراہم کرنا بین المذاہب مکالمے اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔نماز عید کے بعد متعدد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی۔