نئی دلی: معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر کی آخری رسومات نئی دہلی میں ادا کردی گئیں۔آزادی صحافت اور پاک بھارت دوستی کے لیے انتھک جدوجہد کے حوالے سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صحافت کے لئے خدمات پر 2015 ء میں انہیں لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
کلدیپ نائر طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح نئی دہلی کے ایک اسپتال میں 95 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔کلدیپ نائر کے سوگواران میں بیوی اور 2بیٹے شامل ہیں۔وہ ایک مدت کے لیے پارلیمان کے ایوان بالا کے رکن اور برطانیہ میں بھارت کے سابقہ ہائی کمشنر بھی رہے۔