مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے کُکر ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی یاور احمد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یاور احمد کے سر پر گولی لگی ہے۔
سرچ آپریشن کے دوران پورے ضلع میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک کو بند کردیا گیا جب کہ داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی۔