محمود خان اچکزئی اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے

 

اسلام آباد:سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہیں کر یں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی پیپلزپارٹی اورن لیگ کے قائدین سے بات ہوئی ہے،محمود خان اچکزئی کوئٹہ میں ہیں اوراتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے،

 

محمود اچکزئی اے پی سی میں شرکت نہیں کرینگے۔یاد رہے کہ شہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن کی اے پی سی آج صبح ساڑھے11بجے مری کشمیرپوائنٹ میں ہورہی ہے،جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی،ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی،ایم ایم اے،اے این پی اوردیگرجماعتوں کومدعوکیاگیاہے۔