عید قرباں کے آ خری روز تفریحی مقامات پرعوام کا ہجوم

 

کراچی :کراچی میں عید قرباں کے آ خری روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا، شہریوں کی کثیر تعداد ساحل سمندر سی ویو پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اہلیان کراچی نے عیدالضحی کے تیسرے روز موج مستی کرنے تفریحی مقامات اور ساحل سمندر کا رخ کرلیا ،سمندر میں نہانے پر پابندی کے باعث شہریوں نے سمندر کنارے بیٹھ موسم کا لطف اٹھایا ۔

چھوٹے بچوں نے اونٹ اور گھڑ سواری کرکے اپنی پکنک کو خوب انجوائے کیا ۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے چڑیا گھر ، باغ ابن قاسم،سفاری پارک،سی ویو،عسکری پارک ،مزار قائد، الہ دین پارک اور دیگر علاقوں میں قائم پلے گرانڈز میں جا کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ کراچی کے تاریخی چڑیا گھر میں بچوں نے اپنے پسندیدہ جانوروں کے ساتھ تصاویر بنائیں ۔ تفریحی مقامات پر بے انتہا رش اورگاڑیوں کی پارکنگ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہوگئے ۔