لاہور:جناح ہسپتال کے برآمدے میں بچے کی ولادت

 

لاہور :جناح ہسپتال لاہور انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ایمرجنسی کے برآمدے میں ہی بچے کو جنم دیدیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چونگی امرسدھو کے رہائشی سعید خان نے الزام عائد کیا کہ میری بیوی کو بھابھی ہسپتال لیکر آئی تو ڈاکٹروں نے ڈلیوری سے انکار کرتے ہوئے انہیں باہر نکال دیا اور پھر ہم پہنچے تو ہمیں بھی دھکے مار کر باہر نکال دیا گیا،ہمارے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا جیسے ہم اس دنیا کی مخلوق ہی نہیں ۔سعید خان کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ کی آہ وپکار کے باوجود کسی نے توجہ نہ دی جس کے باعث اس نے ایمرجنسی کے باہر برآمدے میں ہی بچے کو جنم دیدیا ۔ شوہر کے مطابق بچہ تندرست ہے اور ایم ایس نے تحقیقات کروا کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔