صحافی ولی بابر قتل کیس میں گواہ کاقاتل گرفتار

 

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے صحافی ولی بابر کے قتل کیس میں گواہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاک کالونی میں کارروائی کرکے صحافی ولی بابر کے قتل کے گواہ علی حیدر کے قتل میں ملوث ملزم شاہ فیصل کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے 2011 میں علی حیدر کو قتل کرنے کی ہدایت ملی اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے 5 ساتھیوں کے ساتھ مل کر علی حیدر کو قتل کیا اور پھر فرار ہو گیا ۔