آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا

دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ٹرافی ٹورکا آغاز27 اگست سے آئی سی سی ہیڈکوارٹرزدبئی سے ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ  اگلے سال 30 مئی  سے 14 جولائی تک انگلینڈ اورویلزمیں کھیلا جائے گا۔