پی ٹی آئی نے شہری پر تھپڑ برسانے والے عمران شاہ کو سزا سنادی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے نومنتخب ایم پی اے عمران علی شاہ کو شہری پر تھپڑوں کی بارش کرنے پرسزا دے دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور ایم پی اے فردوس شمیم نے کہاکہ شہری کو بیچ سڑک پر تھپڑ مارنے والے عمران علی شاہ کو پارٹی کی طرف سے 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 20 مریضوں کا مفت علاج کرانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عمران شاہ 5 لاکھ روپے جرمانہ ایدھی ہوم کے اکاونٹ میں جمع کرائیں گے جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ریکومنڈ کئے گئے 20 بزرگ مریضوں کا اپنے ہسپتال میں مفت علاج کریں گے۔
فردوش شمیم نقوی نے مزید بتایاکہ اگر ڈاکٹر عمران نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔