کابل:افغانستان کے شہر جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں5افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔
افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اس وقت کیا گیا،جب وہاں ایک احتجاج جاری تھاحکام نے مزید بتایا کہ خودکش بمبار نے حملے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا جو احتجاج کےوقت ٹینٹ میں موجودتھے۔
ترجمان صوبائی گورنر نےحملے میں 2 افراد کی ہلاکت اور4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی شدت دور دور تک سنی گئی تھی۔