ملتان:ملتان ریلوے اسٹیشن پر بچے کو گود میں اٹھانے کاکہنے پرشوہر نے بیوی کو تھپڑماردیا جس کے بعد بیوی کی آہ و بکا پر مسافروں نے شوہر کی درگت بنادی ،پولیس نے تھپڑمارنے والے کو دھرلیا ۔
بیوی نے بیان دیا ہے کہ تھوڑی دیر بچوں کو اٹھانے کا کہا تو شوہر نے تھپڑ ماردیا ،شوہر نے پولیس کو بیان دیا کہ غصے میں آکر بیوی کو تھپڑ مارا تھا۔
ریلوے پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کے پائوں پر ہاتھ رکھ کر معافی مانگی ، بیوی نے معاف کردیا اور پولیس سے درخواست کی کہ شوہر کو چھوڑ دیا جائے ۔