مستونگ میں دھماکہ ،3سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

 

مستونگ :بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکےمیں 3اہلکار زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سیکورٹی فورس سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو ا،جس کے نتیجےمیں 3افراد زخمی ہو گئے،

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کرجگہ کا جائزہ لیا، دھماکے کی وجہ سے3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تلاشی کاعمل شروع کردیا۔