نئی دہلی:بھارتی ہیکروں نے ہندو انتہا پسند مہا سبھا کی ویب سائٹ ہیک کرکےاس پر گائے کی کڑاہی بنا نے کی ترکیب لو ڈ کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مہاسبھا کے لیڈر سوامی چکرپانی مہاراج کے کیرالہ سیلاب پر دئے گئے متنازعہ بیان کے بعد کیرالہ کے ہیکرز گروپ نےتنظیم کی ویب سائٹ کو ہیک کرلی اور اس پر گائے کی کڑاہی بنا نے کی ترکیب لو ڈ کر دی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوامی چکرپانی مہاراج نے کہا تھا کہ کیرالہ کے سیلاب متاثرین میں صرف ان لوگوں کی مدد کی جانی چاہئے جو بیف نہیں کھاتے ہیں، ویب سائٹ پر چکرپانی مہاراج کے لئے بھی ایک پیغام تھا جس میں لکھا گیا، ہم لوگوں کے کردار کی بنیاد پر ان کو عزت دیتے ہیں نہ کہ ان کی کھانے کی عادتوں پر۔