امریکی ریاست ہوائی سے ٹکرانے کے بعد طوفان کا زور ٹوٹ گیا

ہوائی:امریکی ریاست ہوائی سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان لین کا زور ٹوٹ گیا۔
طوفان کے نتیجے میں مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔
36گھنٹوں کے دوران طوفان لین کے باعث ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں شدید بارشیں ہوئیں، طوفان کی وجہ سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔
طوفان لین کا رخ اب شمال کی جانب ہے، ہوائی کے علاقے Hilo میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، جہاں دو علاقوں کو لوگوں سے خالی بھی کرایا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کے پیش نظر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔