حوثی باغیوں کا الحدیدہ پر راکٹ حملہ،متعدد بچے جاں بحق

 

الحدیدہ :یمن میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی طرف سے ساحلی شہر الحدیدہ میں الدریھمی کے مقام پر ایک میزائل حملے میں متعدد بچے جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

 

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل حال ہی میں آزاد کرائے گئے علاقے ’الغلیفقہ‘ کے ایک گراؤنڈ میں گرا جہاں بچے کھیل رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچے جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔