لاہور:جماعت اسلامی کا 77 واں یوم تاسیس آج انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے، 77ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد ہوگا جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات اور سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے،لاہور میں منعقدہ مرکزی تقریب سے سینیٹر سراج الحق اور دیگر قومی رہنما شریک ہوں گے، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی 77 سالہ تاریخی غلبہ اسلام کے لیے قربانیوں سےعبارت ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریبات ملک بھر کے صوبائی و ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی جائیں گی جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات اور سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے، مرکزی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں صبح 11 بجے ہوگی جس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔