پورٹ آف اسپین: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی۔
کیربئین پریمئیر لیگ میں سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے نہ صرف 23 ڈاٹ بالز کرائیں بلکہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ صرف آخری گیند پر مخالف ٹیم کا کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب ہوسکا۔
محمد عرفان نے جنوبی افریقہ کے کرس مورس کاسب سے کم رن ریٹ کا ریکارڈ توڑا۔ نومبر 2014 میں کرس مورس نے ریکارڈ بنایا تھا۔