افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں فضائی حملہ جس کے نتیجے میںداعش خراسان کے امیر ابو سید ہلاک ہوگئے،
خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات فضائی حملہ ضلع خوگیانی کے ایک گاؤں پر کیا گیا تھا، جس میں ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے امیر کی شناخت سعد اربانی کے نام سے ہوئی ہےجواپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے سعد ارہانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اورکزئی ایجنسی کا رہائشی اور اسے حسیب لوگاری کی ہلاکت کے بعد خراسان کا امیر بنایا گیا تھا۔
اسی دوران صوبائی گورنر کے میڈیا آفس کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا نے ضلع غنی خیل میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں داعش سے تعلق رکھنے والے 3 جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں گروپ کا کمانڈر مسافر بھی شامل تھا۔