سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے حراست میں لے لیا

لاہور: پولیس مقابلوں کے مبینہ ماہر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ایک قتل کیس کی تفتیش کیلئےعابد باکسر کوسی آئی اے پولیس نواں کوٹ نے بلایا تھاجبکہ دوران تفتیش عابد باکسر کا مدعی منا فردوسی سے جھگڑا ہوگیاجس کی بناء پر دونوں پارٹیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا جو 2007 میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔