نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا ئی مسلمانوں پر تشدد کی فوج ذمہ دار ہے،فوج نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے پرمجبور کیا اور یہ اقدامات جنگی جرائم اور نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں،فوج کے افسران کے خلاف مقدمہ چلایا جاناچاہئے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے مسلم اکثریتی علاقے راخائن کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کی نظر میں جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
آزاد کمیشن کے مطابق میانمار کی فوج کے پاس خواتین اور بچوں کے استحصال اوردیہات جلانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
رپورٹ میں سلامتی کونسل سے میانمار کی اعلیٰ فوجی قیادت پر مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔