پی سی بی اور پی ایس ایل میں کرپشن کا انکشاف

 

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل نے پی سی بی اور پی ایس ایل میں کرپشن کا انکشاف کر دیا ۔آڈیٹر جنرل کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے سیزن میں بڑے کنٹریکٹس بغیر کسی طریقہ کار کے دئیے گئے جبکہ کئی تعیناتیاں پسند کی بنیاد پر کی گئیں۔ ان بے ضابطگیوں کا انکشاف عام انتخابات کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں پوا۔

 

قومی اسمبلی کی کمیٹی کی جانب سے متعدد بار پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کے باوجود نجم سیٹھی آڈٹ کروانے اور اخراجات و منافع سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے میں ناکام رہے اور کمیٹی کو صرف 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ ہی پیش کی گئی۔وفاقی حکومت نے پی ایس ایل سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے لانے کافیصلہ کر لیا ہے تاکہ انہیں بھی حقائق کا علم ہو سکے۔