حافظ آباد: سابق ایم این اے کا حکم نہ ماننا محنت کش کا جرم بن گیا

 

حافظ آباد:سابق ایم این اے لیاقت عباس نے کہنا نہ ماننے کی پاداش میں موٹر مکینک کو مار مار کر لہولہان کردیا، اس کابازو اور دانت توڑ ڈالے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق حافظ آباد کے سابق ایم این اے کا حکم نہ ماننا غریب محنت کش کا جرم بن گیا، سابق ایم این اے لیاقت عباس کے محافظوں نے موٹر مکینک کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔موٹر مکینک محمد اسلم نے لیاقت عباس بھٹی کی گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر طیش میں آکر موٹر مکینک کو سابق ایم این اے کے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے موٹر مکینک کا بازاور2دانت ٹوٹ گئے۔

 

زخمی محمد اسلم کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔متاثرہ شخص نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کے محافظوں نے مجھ پر بہت ظلم وتشدد کیا، انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔