آنجہانی جان مکین کی موت کے دو دن بعدامریکی پرچم سرنگوں

واشنگٹن:شدید تنقید کے بعد امریکی صدر نے یو ٹرن لیتے ہوئےآنجہانی سینیٹر جان مکین کے انتقال کے2روزبعد امریکا بھر میں پر چم سرنگوں کرنےکی منظوری دیدی۔
جان مکین کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ مکین کی تدفین تک وائٹ ہاوس سمیت سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہےگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ پالیسی امورپراختلافات کےباوجودمکین کی خدمات کااحترام کرتے ہیں۔ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس کو تعزیتی تقریرکرنےکی ہدایت کردی ہے ۔
جنرل جان کیلی،وزیردفاع میٹس اورمشیرجان بولٹن اجتماع میں شریک ہوں گے جبکہ مکین کی آخری رسومات یکم ستمبر کو ادا کی جائیں گی ۔
واضح رہے دو روز قبل امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں چل بسے۔جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم موت سے ایک روز قبل انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔
آنجہانی امریکی سینیٹر مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویت نام میں جنگی قیدی اور 35 سال تک امریکی سیاست میں رہے۔
26 اکتوبر 1967 کو ہنوئی میں ان کے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تو میک کین شدید زخمی ہو گئے مگر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہیں جنگی قیدی بنا لیا گیا اور 15 مارچ 1973 کو انہیں رہا کیا گیا۔