کابل :افغانستان کے صوبے فریاب میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 73 دہشت گردوں سمیت 77افراد ہلاک ہوگئے ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز اور طالبان کی جھڑپوں میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 اہلکار بھی شامل ہیں۔
طالبان نے فریاب میں افغان فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد جھڑپیں تیز ہوگئیں،دو گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں 4اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے ۔