پاکپتن:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میاں چنوں کے بعد ہیلی کاپٹر پر پاک پتن پہنچے اور بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ان کی آمد پر پاک پتن مزار کے اردگرد دکانوں کو بندکرادیا گیا ،جنہیں عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دے کر کھلوادیا ۔
وزیراعلیٰ کے بذریعہ ہیلی کاپٹر پاک پتن پہنچنے پر اراکین اسمبلی اور افسران نے ان کا استقبال کیا ،ہیلی پیڈ سے کینال ریسٹ ہائوس گئے اور شہر کے مسائل پر بریفنگ لی ۔
عثمان بزدار اس کے بعد اراکین اسمبلی اور مقامی رہنمائوں کے ہمراہ بابا فرید کے مزار پر گئے ،اس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی ،وزیراعلیٰ نے مزار کے احاطے میں نوافل بھی ادا کئے
مزار سے واپسی پر باہر موجود سائلین وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنا چاہتے تھے مگر سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے انھیں روک دیا جس پر لوگوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔