نئی دہلی:بھارتی ٹرینو ں میں مسافروں کوملک کے نامور ہوٹلوں اور طیاروں میں فراہم کئے جانے والے ذائقے دار کھانے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کوشل وکاس ا سکیم کے تحت آئی آر سی ٹی سی کے ملازمین کو عالمی سطح پر تربیت دی جارہی ہے تاکہ ریلوے کا سفرعمدہ اور خوشگوار بنایا جائے۔
نئے اقدامات کے تحت کمپنی کے ملازمین کو مثالی رویہ اپنانے اور ادب و احترام سے پیش آنے کا سلیقہ سکھایاجائے گا۔اسکل انڈیا مشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق فی الحال1500افراد کو تربیت میں شریک کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں 30ہزار ملازمین کو تربیت دی جائے گی۔ تربیت حاصل کرنیوا لے پہلے مرحلے کے 1500ملازمین کو اکتوبر تک ٹرینوں میں تعینات کردیا جائے گا۔