واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل پرکڑی تنقید کی اور اس پر دھاندلی کا الزام لگادیا ۔
سماجی رابطے پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جب بھی ٹرمپ کے نام سے نیوز سرچ کرتے ہیں تو گوگل ساری بری خبریں سامنے لے آتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گوگل ہمارے ساتھ دھاندلی کررہا ہے میں بہت جلد اس پر بات کروں گا ۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نیوز پر گوگل سرچ کے نتیجے میں جھوٹا سی این این نمایاں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل پر ریپبلکن، کنزرویٹو اور فیئر میڈیا کو باہر رکھا جاتا ہے، سرچ میں چھیانوے فیصد نتائج بائیں بازو میڈیا کے ہوتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ کنزرویٹوز کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اچھی خبروں اور معلومات کو چھپایا جا رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ ہم کیا دیکھیں کیا نہیں گوگل اور دوسرے کنٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت سنگین صورتحال ہے جلد اس معاملے کو دیکھوں گا۔