گوگل نے 39 ایرانی یوٹیوب چینل بند کر دئیے

 

واشنگٹن:انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے یوٹیوب پر 39 ایسے چینلز جن کا تعلق ایرانی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے نشریاتی اداروں سے تھا بند کر دیا ہے۔ 39 یوٹیوب چینلز کے ساتھ ساتھ 6 بلاگر اکاؤنٹ اور 13 گوگل پلس اکاؤنٹ بھی بند کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہناہے کہ ان موضوعات پر ہماری تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اپنے نتائج امریکہ اور دوسری جگہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکومتی عناصر سے شیئر کریں گے۔گوگل نے انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے لیے ایک سائبر سیکورٹی کمپنی فائر آئی سے رابطہ کیا ہے ۔ گوگل کا کہناتھا کہ فائر آئی نے حالیہ مہینوں میں حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے اداروں اور افراد کی کوششوں کا کھوج لگایا اور انہیں بلاک کر دیا۔