صنعا:یمن میں حوثی باغیو ں نے 60 افراد کو اغوا کر لیا،اغوا شدگان کو جیل میں ڈال کر جابرانہ و ظالمانہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن میں ذمار صوبے کے ضلعے جہران میں حوثی باغیو ں نے الخربہ گاوں کے درجنوں افراد کو اغوا کر لیا۔
حوثی باغیو ں کے جتھوں نے الخربہ گاوںکا محاصرہ کرکے 60 سے زیادہ شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ حوثی باغیو ں نے ان شہریوں گرفتار کیا اور پھر ذمار کی مرکزی جیل میں ڈال دیا جہاں ان کے ساتھ جابرانہ انداز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos