پیرس :فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنے سے گریز کیا جائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سفارتی ایجنڈے کے از سرِ نو آغاز کے حوالے سے ایک اہم خطاب میں میکرون کا کہنا تھا کہ یورپ کے لیے اب ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنی سیکورٹی کے سلسلے میں امریکا پر انحصار کرے۔ یورپ کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمّے داری ہے۔
فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران انی تجاویز پیش کریں گے۔ میکرون کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کی سیکورٹی کا جامع جائزہ لیا جائے جس میں روس کے ساتھ تمام یورپی شراکت دار بھی شامل ہوں۔ یورپی یونین کے بلاک کی اصلاح کے لیے کوششوں کو بڑھایا جائے۔