ٹوکیو:جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام سے دستبرداری کے باوجود ٹوکیو کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیاں جاپان کی قومی سلامتی کے لئے انتہائی سنگین خطرہ ہیں ۔
ہمیں شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنی ہو گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار کے لئے کس قدر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے؟، واضح رہے جاپان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا شمالی کوریا کا چوتھا دورہ اچانک منسوخ کر دیا ہے۔